: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
واشنگٹن : اس تمہید کے ساتھ امریکہ اپنی مدافعت کے ہر ملک کے حق کی تائید
کرتا ہے اُڑی حملے کے بعد پاکستان کے خلاف ہندستان کی حالیہ فوجی کارروائی
کی کل اس نے حمایت کی لیکن اس کے ساتھ تین ہند پاک جنگوں اور سرحد پر فوجی
موجودگی کے پیش نظر احتیاط اور ہوشیاری کی ضرورت بھی اجاگر کی۔ وائٹ ہاؤس کے جنوبی ایشیا کے
امور کے انچارج پیٹر لیووئے نے جنگ سے متاثر
افغانستان میں قیام امن کی کوشش کو کشمیر سے متعلق تجویز کے ساتھ جوڑنے کی
پاکستان کی کوششوں کو بھی مسترد کر دیا. انہوں نے حالیہ کنٹرول لائن پار
حملے پر ہندستان کے حق مدافعت کی حمایت تو کی لیکن دونوں پڑوسی ممالک کے
درمیان سرحد پر بھاری فوجی تعیناتی کے سبب فکرمندی بھی ظاہر کی۔